ابنا: رائٹر کے مطابق تحریک حماس نے کہا ہے کہ مشرقی غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے منگل کی رات کے ہوائی حملے میں کم از کم چار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حماس کے اعلی عہدیداروں نے بتایا کہ صیہونی فوج کے ایک بغیر پائلٹ کے طیارے نے مشرقی غزہ کے علاقے الزیتون پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوگئے۔اس سے پہلے غزہ پٹی کے اسپتال ذرائع نے مشرقی غزہ کے ہی ایک دیگر علاقے شجاعیہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں پانچ فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی تھی۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر اپنے حملے تیز کردئے ہیں۔ادھر فلسطینی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی غزہ پر صیہونیوں کے حملوں کا جواب دیا جائے گا۔عوامی استقامت بریگیڈ ، عزالدین قسام بریگیڈ اور قدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے صیہونیون کی اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔
حماس کی منتخب حکومت کےترجمان حسن ابوحشیش نےاعلان کیاہےکہ مشرقی غزہ پر صیہونی فوج کےوحشیانہ حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت کےبعدحکومت نےآج عام سوگ کااعلان کیاہے۔
........
/110